گورنر راج کی راہ کس نے ہموار کی؟ گنڈاپور نے شواہد مانگ لیے

 

 

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے حالیہ بیان کو افسوس ناک اور غیرذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے بیانات پارٹی کے داخلی اتحاد کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ اگر کسی نے گورنر راج کی راہ ہموار کی ہے تو اس حوالے سے شواہد سامنے لائے جائیں۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ غیرجمہوری فیصلہ سازوں اور مبینہ گروپ کی سازش کا ذکر کرنےوالے پہلے واضح کریں کہ وہ کون لوگ ہیں اور کن اراکین اسمبلی پر یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ عمران خان اور سیاسی کمیٹی کی اجازت کے بغیر صوبائی صدر یا آئندہ وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرنا چاہتےہیں۔

پی ٹی آئی کی سیاسی تنہائی اور ٹھکائی کا اصل ذمہ دار کون؟

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اگر کسی نے گورنر راج کی راہ ہموار کی ہے تو اس حوالے سے شواہد سامنے لائے جائیں،اسی طرح اگر علی اصغر خان کو قائم مقام صدر مقرر کیاگیا ہےتو اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی پیش کیاجائے۔

انہوں نے سوال اٹھایاکہ اگر خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی مشاورت کے ذریعے موجودہ بحران کا آئینی اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہتی ہےتو منتخب نمائندوں کو غدار،سازشی یا غیرجمہوری قراردینے کا اختیار چند افراد کو کس نے دیاہے؟

Back to top button