پی ٹی آئی کا لانگ مارچ چارسدہ پہنچ گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا۔
ذرائع کےمطابق لانگ مارچ چارسدہ کے مختلف علاقوں سے ہوتےہوئے مردان جائے گا،جب کہ آج رات لانگ مارچ کا پڑاؤ مردان میں ہوگا،مردان میں قیام کےبعد لانگ مارچ صوابی کا رخ کرے گا۔
کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ 13 اکتوبر کو صوابی کے مقام پر اگلا لائحہ عمل دوں گا۔
سہیل آفریدی کاکہنا تھاکہ ہمارے صوبے کا این ایف سی شیئر نہیں دیا جارہا ہے، تاہم خیبرپختونخوا پولیس کےپاس سب سے جدید ہتھیار ہیں،ترقی میں خیبرپختونخوا ٹاپ پر ہے۔

One Comment