انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا ریکارڈ توڑ دیں گے: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست ترک نہ کی تو عمران خان جیل میں رہنے کے معاملے پر آصف علی زرداری کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں،عمران خان کےلیے اقتدار میں واپسی کا راستہ انتہاپسندی کی سیاست چھوڑنے سے ہوکر گزرتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور بائیکاٹ کی سیاست کے باعث پی ٹی آئی کےلیے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔پاکستان کی سیاسی روایت رہی ہے کہ جو آج جیل میں ہوتا ہے، وہ کل اقتدار میں بھی آسکتا ہے،تاہم اس کےلیے پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی روش تبدیل کرنا ہوگی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منفی سیاست کے راستے پر چل رہے ہیں۔چند روز قبل وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کےلیے تیار تھی،تاہم صوبے میں گورنر راج لگانا آخری آپشن ہوگا۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ چارسدہ پہنچ گیا
ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جو جماعت یونین کونسل کی نشست نہیں جیت سکتی، وہ صوبے کی بات کررہی ہے۔
انہوں نے مصطفیٰ کمال کو چیلنج کیاکہ وہ سندھ کے ہر شہر میں جائیں اور عوام سے پوچھیں کہ کیا وہ نیا صوبہ چاہتے ہیں یا نہیں۔
