سعودی اتحاد کا حوثیوں کے 136 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

یمن میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے 136 حوثی فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کےمطابق حوثی جنگجوؤں اور ان کی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کےلیے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں،جب کہ حوثیوں کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اتحادی افواج کاکہنا ہےکہ یمنی حکومتی فورسز کو مختلف محاذوں پر مسلسل فضائی مدد فراہم کی جارہی ہے تاکہ حوثیوں کےخلاف کارروائیوں کو مؤثر بنایا جاسکے۔
یمن میں یہ کارروائیاں ایسے وقت میں تیز ہوئی ہیں جب حکومتی فورسز نے حوثیوں کے زیرقبضہ علاقوں کا کنٹرول واپس لینے کےلیے ’آپریشن ڈان آف یمن‘ شروع کر رکھا ہے۔لڑائی میں بالخصوص باب المندب، تعز اور بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں میں شدت دیکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہےکہ حوثیوں کی جانب سے سعودی شہروں کی طرف داغے گئے میزائلوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
اتحادی افواج کے مطابق 8 اکتوبر کو ریاض کی سمت آنےوالے 2 بیلسٹک میزائل اور خمیس مشیط کی جانب داغا گیا ایک میزائل بھی تباہ کیا گیاتھا۔
ریاض کی سمت آنے والے دو بیلسٹک میزائل اور خمیس مشیط کی طرف آنے والا ایک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
