امریکی شہری نے ایک ہی نمبر پر تین مرتبہ لاٹری جیت لی

امریکی شہری نے ایک ہی نمبر پر تین مرتبہ لاٹری جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کی چارلس کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے اس 52 سالہ شخص کا تیسرا انعام جو کہ میری لینڈ لاٹری سے تعلق رکھتا ہے، پچاس ہزار ڈالر 13 اپریل کو نکلا۔

اس سے قبل اس کے پچاس ہزار ڈالرز کے دو الگ الگ انعامات گزشتہ برس مئی میں نکلے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ میری بیوی نے مجھ سے کہا کہ ہم صرف اس مخصوص نمبرز  کو ہی استعمال کریں اسطرح ہم انعامات جیتے رہیں گے۔

اب اس نے اس لاٹری کے آفیشلز سے کہا ہے کہ وہ تین بار انعامات جیتنے کے بعد بھی لاٹری گیم میں حصہ لیتا رہے گا، اس کے مطابق وہ اس انعامی رقم سے اپنی بیوی کے ساتھ تعطیلات منانے جائے گا۔

سائنسدانوں نے بال سفید ہونے کی وجہ بتادی

Back to top button