سائنسدانوں نے بال سفید ہونے کی وجہ بتادی

طبی ماہرین نے بالوں کے سفید ہونے کی وجہ ڈھونڈ نکالی، جبکہ بالوں کو دوبارہ سے کالا کرنے کے حوالے سے تحقیق کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں نئے خلیوں ’اسٹیم سیلز‘ کو وجہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جب بالوں کو سیاہ رکھنے والے خلیے کمزور پڑ جاتے ہیں تو بال جھڑنے اور نئے بال جڑ سے سفید نکلنے لگتے ہیں اور اگر یہ خلیے پختہ ہو جائیں تو ’میلانوسائٹس‘ ہارمون میں بدل جاتے ہیں، جو بالوں کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھتا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم نے یہ تحقیق چوہوں پر کی ہے، چوہوں میں بالوں کے ایک ہی قسم کے خلیے پائے جاتے ہیں۔ محققین نے اس تحقیق کے نتائج سامنے آنے پر یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں سفید بالوں کو دوبارہ سے سیاہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

برٹش ایسوسی ایشن آف ڈرمیٹالوجسٹ (بی اے ڈی) کے مطابق، غدود ’میلانوسائٹس‘ پر مزید مطالعے سے مختلف اقسام کے  کینسر اور صحت سے متعلق دیگر مسائل کا حل تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ بالوں کے سفید ہونے کا میکنزم دریافت ہو جانے کے بعد بالوں کی سفیدی کو روکنے اور ریورس کرنے میں مدد ملے گی۔

KPK میں فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 سپاہی شہید

Back to top button