خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

 

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر غور کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج سمیت مختلف آئینی آپشنز پر غور اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 

ذرائع کےمطابق اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اہم وفاقی وزراء سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، وزارت داخلہ کے حکام خیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں صوبے کی موجودہ صورت حال،عوام کے تحفظ اور امن و امان سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا،جب کہ ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج سمیت مختلف آئینی آپشنز پر غور متوقع ہے۔

PTIمیں پھوٹ، تحریک انصاف میں اصل فیصلہ ساز کون؟

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے، ایمرجنسی لگانے کی صورت میں وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائےگی،وزیر اعظم وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے۔

قبل ازیں ذرائع کاکہنا تھاکہ سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے،خیبرپختونخوا میں اہم اختیارات وفاق کے استعمال میں لانے کی بھی تجویز ہے،آرٹیکل 232 سے 234 تک غور و خوض کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے موصول ہونےوالی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا، صوبے کی صورت حال پر غور کے بعد اہم اختیارات وفاقی حکومت کے استعمال میں دینے سے متعلق تجاویز کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

 

Back to top button