سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی ، مریم نواز کل جنوبی پنجاب کا دورہ کرینگی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کل جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔

ن لیگ کے باخبر ذرائع نے بتایاکہ مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ائیر پورٹ سے ملتان کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ انکا دورہ جنوبی پنجاب 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے سے جاری امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا اظہار یکجہتی کا پیغام بھی پہنچائیں گی۔

سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

یاد رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن اپنے دورے کے دوران جنوبی پنجاب کے مرکزی رہنماؤں اور قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

Related Articles

Back to top button