نوازشریف اور شہباز شریف کی کاغذات کی منظوری چیلنج

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قائد ن لیگ نواز شریف کے کاغذات منظوری کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست شہری شاہد اورکزئی نے دائر کی۔
درخؤاست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف حلقہ این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نواز شریف سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور سپریم کورٹ حملہ کیس عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ہے۔ ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کے کاغذات
نامزدگی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
