پاکستان کیخلاف ہماری سرزمین استعمال نہیں ہوگی، افغان ترجمان

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور پاکستان ایک برادر اور مسلم ملک ہے اور عبوری حکومت نے پڑوسی ملک کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا اسلام آباد حکومت ثبوت دے ، کارروائی کرینگے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان سے متعلق سوال پر ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ ہم نے پاکستان کیساتھ نہیں امریکا کے ساتھ دوحہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
