پیٹرول سبسڈی پر مشاورت نہیں ہوئی

آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کو یاد دلایا ہے کہ کم آمدنی والوں کو سستا پیٹرول دینے پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔

’’بلوم برگ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ریزیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے کہا کہ ’فنڈ کا عملہ اسکیم کے آپریشن، لاگت، ہدف بندی، دھوکا دہی اور استحصال سے متعلق تحفظات، اور آفسیٹ کے اقدامات کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کر رہا ہے اور حکام کے ساتھ ان عناصر پر احتیاط سے بات چیت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پالیسی وعدوں کو پورا کرنے کی جانب ’خاصی پیش رفت‘ کی ہے، خیال رہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے درکار اربوں ڈالر کے فنڈ کے حصول کے لیے پالیسی وعدوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

توشہ خانہ کیس، عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست غیرموثر

Related Articles

Back to top button