پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی اور کہا کہ 25 جون سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے 30 جون کے دوران اسلام آباد، مری، راولپنڈی، چکوال، جہلم اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان، چترال، سوات، ایبٹ آباد، انسہرہ، ہری پور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

جبکہ 25 جون سے 30 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون سے 29 جون کے دوران بلوچستان کے علاقوں بارکھان، سبی، نصیر آباد، زیارت اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 جون کو سندھ کے اضلاع سکھر اور

تحریک انصاف کے 2رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Back to top button