ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پر راسخ الٰہی ایف آئی اے میں طلب

ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پر ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ راسخ الٰہی کو اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت درج ایف آئی آر کے تحت شوکاز کیا گیا۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ راسخ الٰہی کو 3 روز کے اندر ملکی، غیرملکی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا لہٰذا ایف آئی اے کے تحقیقاتی افسر کے سامنے 30 روز کے اندر ثبوت لےکرپیش ہوں۔

نوٹس کے متن کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں سامنےآیاکہ راسخ الٰہی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں اور ان کے 3 اکاؤنٹس میں ایک ارب 10 کروڑ روپے آئے اور نکالے گئے۔

پاکستان کا جوہری نظام محفوظ ،ہم مطمئن ہیں،سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ

Related Articles

Back to top button