راولپنڈی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق گھوٹکی ریلوےاسٹیشن پرگرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اترگیا، انجن لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کے بالکل نزدیک آکر رک گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس حادثےسے محفوظ رہیں، گرین لائن ایکسپریس ٹرین کاانجن پٹری سے اترنےکے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے، کراچی سے راولپنڈی جانے والی خیبر میل کو پنو عاقل ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق سکھر سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی ہے، ٹریک
امریکاپر الزام پھر معافی!وزیراطلاعات کی عمران نیازی پر تنقید
جلد بحال کردیا جائےگا۔
