رواں ہفتے چار دن تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان 24 مارچ 2023ء بروز جمعے کو زکوۃ کی کٹوتی کے لیے’ بینک تعطیل ‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا، کیونکہ امکان ہے کہ یکم رمضان المبارک 1444 ہجری جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہوگی جبکہ اس روز سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینکس مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کیلیے بند ہوں گے البتہ تمام اداروں اور بینکس کے ملازمین دفتر میں حاضر ہوں گے اور دم کو ورکنگ ڈے کے طور پر گنا جائے گا۔
پیر 27 مارچ سے بینک رمضان اوقات میں کھلیں گے جس کا بینک دولت پاکستان نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام بینکس میں عوامی لین دین صبح ساڑھے سات سے شروع ہوگی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات فاقی سرکاری دفاتر صبحِ 7:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ کو ساڑھے سات بجے دوپہر 12 بجے تک آفس کھلے رہیں گے۔