عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ،متعدد کارکن زخمی

توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے جاتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے میں گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔
حادثے کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گاڑی بھی بال بال بچ گئی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کيس ميں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کيلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔