گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ڈی آئی جی آپریشن کل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ملاقات کے لئے لاہور جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کے لیے تاحال اجازت موصول نہیں ہوئی، اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشن کل لاہور جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور میں چیف جسٹس ہائی کورٹ سے ملاقات کریں گے اور ان سے سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کے لئے دوبارہ استدعا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سول جج عاصم حفیظ کو تفتیش میں شامل کرنے کے لیے اسپیشل جے آئی ٹی پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ چکی ہے۔خیال رہے کہ سول جج عاصم حفیظ لاہور ہائی کورٹ کے ماتحت اسلام آباد میں تعینات ہیں۔

رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو بڑا ریلیف مل گیا

Back to top button