محکمہ موسمیات  نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات  کی جانب سے ملک بھر میں نئے سسٹم کے تحت بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

جاری بیان کے مطابق منگل 28 فروری سے جمعرات 2 مارچ تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بیان کے مطابق اسلام آباد میں اس دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمے کی اطلاعات کے مطابق مغربی ہوائیں 28 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی۔ مغربی ہوائیں مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائیںگی، 28 فروری سے 2 مارچ تک مری میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ گلیات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات  کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے سسٹم کے تحت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، گجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس موقع پر محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

آئین کی دستک اور عدلیہ کے گناہوں کا کفارہ

Related Articles

Back to top button