اداکار عمر شہزاد کی شادی منسوخ کیوں ہوگئی؟

نوجوان اداکار عمر شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی رواں برس دسمبر میں ہونے والی تھی لیکن اب نہیں ہو رہی ہے، زندگی میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جن پر آپ صرف افسوس ہی کر سکتے ہیں۔میرے ہمسفر‘، ’وہ پاگل سی‘ جیسے ڈراموں میں سپورٹنگ کردار ادا کرنے والے اُبھرتے ہوئے اداکار عمر شہزاد نے ’’ایف ایچ ایم‘‘ پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔اداکار کے مطابق وہ شروع سے ہی اداکار بننا چاہتے تھے، شروع میں کچھ عرصہ ماڈلنگ کی اور پھر اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا، ابتدائی دنوں میں اپنی جدودجہد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے لیے تمام پروڈکشن ہاؤس میں اپنا تعارف کروایا لیکن کہیں سے کال نہیں آئی، طویل عرصے تک ماڈلنگ میں کام کرنے کے بعد مجھے ڈرامے میں بہت چھوٹے کردار کی آفر ہوئی، میں حیران تھا، میں بہت پُراعتماد تھا کہ شاید مجھے ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کے کردار کی آفر ہوگی، لیکن مجھے بہت چھوٹا کردار ملا جس کے بہت کم ڈائیلاگ تھے۔پوڈ کاسٹ کے دوران عمر شہزاد نے بتایا کہ انزائٹی اور ڈپریشن ہوتا ہے، ایسی صورت میں لوگ اپنے آپ کو کمرے میں بند کرلیتے ہیں، میں خود اس صورتحال سے گزر چکا ہوں، رواں سال دسمبر میں ان کی شادی ہونے والی تھی لیکن اب نہیں ہوگی، میزبان کے سوال پر عمر شہزاد نے بتایا کہ زندگی میں ایسی تبدیلیاں آتی ہے جہاں آپ صرف افسوس ہی کر سکتے ہیں، کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’جب طویل عرصے تک آپ کسی کے قریب ہوتے ہیں تو وقت کا پتا نہیں چلتا، اب میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔عمر شہزاد نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ زینب بہت ’ذہین اور سمجھدار‘ ہے اور وہ ایسی لڑکی ہے جس سے وہ کوئی رائے یا مشورہ لینے سے نہیں گھبراتے، اداکار نے اعتراف کیا تھا کہ جب انہوں نے ’تماشا‘ میں زینب کو پہلی بار دیکھا تو کہ ان کے اندر وہ تمام خوبیاں تھیں جس سے وہ بے حد متاثر ہوئے تھے، مسکراتے ہوئے کہا کہ زینب ان کی صرف ’ایک بہترین دوست‘ ہے، جب کسی مسئلے پر مشورہ

سجل، وہاج علی کی نئی ویب سیریز کا سڈنی میں ورلڈ پریمیئر

لینا ہو تو وہ زینب کے پاس ہی جاتے ہیں۔

Back to top button