امریکی گلوکار کائل جیکبز کی اپنے گھر میں خودکشی

ہالی ووڈ کی معروف شخصیت گلوکارہ کیلی پکلر کے شوہر گلوکار کائل جیکبز نے گھر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، مرحوم کی عمر 49 برس بتائی جاتی ہے، تاہم خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کائل جیکبز مشہور ٹی وی شخصیت اور گلوکارہ کیلی پکلر کے شوہر تھے۔رپورٹس کے مطابق کائل جیکبز امریکی شہر نیش ول میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی۔

کائل جیکبز کی اہلیہ کیلی پکلر نے پولیس کو بتایا کہ سو کے اٹھنے کے کچھ دیر بعد شوہر کو گھر میں نہ پاکر انہیں ڈھونڈنا شروع کیا۔

انہوں نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اور گھر میں کام کرنے والے ایک شخص نے اوپر کی منزل پر کمرے کا دروازہ نہ کھولے جانے پر پولیس کو اطلاع دی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی قیمتوں میں اضافہ

Back to top button