پاکستانی ہارر فلم ’’گلابو رانی‘‘ 7 عالمی ایوارڈز لے اڑی

پاکستانی ہارر شارٹ فلم ’’گلابو رانی‘‘ نے عالمی سطح پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 7 ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں، عالمی سطح پر فلم کے کرداروں، کاسٹ اور ڈائریکشن کو بھی خوب سراہا گیا ہے۔

اداکار اور ہدایتکار عثمان مختار کی فلم ’گلابو رانی‘ 7 بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، گلابو رانی کو’انڈی ایکس فلم فیسٹ لاس اینجلس ایوارڈز‘ میں بہترین ہارر شارٹ فلم، بہترین ساؤنڈ ڈیزائن، بہترین ڈائریکٹر میل اور بہترین سینماٹوگرافی سمیت دیگر ایوارڈز سے نوازہ گیا ہے۔

فلم کے ہدایتکار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر جیتے ہوئے ایوارڈز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری فلم گلابو رانی نے بین الاقوامی سطح پر مزید سات ایوارڈز جیتے ہیں۔

ساتھ ہی عثمان مختار نے اپنی فلم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والی کاسٹ اور کریو سمیت اپنی پوری ٹیم کی انتھک محنت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے بتایا کہ ان کی شارٹ ہارر فلم کو انڈی ایکس فلم فیسٹ ایل اے میں 2 ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں بہترین شارٹ ہارر فلم، بہترین ہدایت کار میل شامل ہیں جبکہ 1 ایوارڈ انڈی شارٹ فیسٹ ایل اے میں بہترین شارٹ ہارر فلم کی کیٹیگری میں ملا ہے۔

ڈائریکٹر نے کاسٹ اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا شکریہ، یہ واقعی حیرت انگیز ہے کہ آپ نے اتنے سخت بجٹ میں کیا حاصل کیا ہے، مختار نے لکھا آپ نے اپنے دل اور جان کو اس پروجیکٹ میں ڈال دیا، اور یہ فائنل پروڈکٹ میں ظاہر ہوتا ہے۔ کہانی سنانے میں کمال، جنسی اور جذبے کے لیے آپ کی وابستگی نے اس فلم کو کامیاب بنایا۔

انہوں نے فلم کی کاسٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کرداروں کو اتنی صداقت اور جذبے کے ساتھ زندہ کیا، آپ کی اداکاری واقعی شاندار تھی اور اس نے کہانی کے جوہر کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ آپ نے پردے کے پیچھے انتھک محنت کی، آپ کی انتھک کوشش، ثابت قدمی اور مثبتیت واقعی متاثر کن رہی ہے، میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔عثمان مختار نے کہا کہ یہ ایوارڈز آپ کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے، مجھے آپ میں سے ہر ایک پر اس سے زیادہ فخر نہیں ہو سکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گلابو رانی کو کئی بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازہ جا چکا ہے، جبکہ حال ہی میں گلابو رانی کے اداکار اُسامہ جاوید حیدر نے بھی بہترین اداکار کا بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اداکارہ جھانوی کپور کو والدہ کی یاد کیوں ستانے لگی؟

Back to top button