اداکارہ حنا بیات سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں آ گئیں؟

معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اسرائیل، فلسطین جنگ تناظر میں غیرملکی اشیا کے بائیکاٹ مہم کے حوالے سے کہا کہ ’لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہا ہا ہا میکڈونلڈ نہ کھائیں، اسٹاربکس نہ پیئیں، پیپسی نہ پیئیں لیکن سوشل میڈیا استعمال کریں گے، فیس بُک اور انسٹا گرام استعمال کریں گے۔یوٹیوب چینل ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ کی جانب سے اداکارہ حنا خواجہ بیات کے طویل انٹرویو کا مخصوص ایڈٹ کیا گیا کلپ شئیر کیا گیا، ویڈیو کلپ کے مطابق اداکارہ نے میزبان سے ’بکواس‘ کا لفظ استعمال کرنے کی اجازت لیتے ہوئے کہا کہ ’بہت عجیب ایک بکواس قسم کی جنگ چل رہی ہے جس میں ہمارے بھی کچھ جاننے والے شامل ہیں، اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہا ہا ہا میکڈونلڈ نہ کھائیں، اسٹاربکس نہ پیئیں، پیپسی نہ پیئیں لیکن سوشل میڈیا استعمال کریں گے، فیس بُک اور انسٹاگرام استعمال کریں گے۔حنا خان نے انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’جاہلوں سے میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کسی بھی چیز کو ٹول کے طور پر اپنے لیے اور اپنی بہتری کیلئے استعمال کرسکتے ہیں، انتہائی مشکل حالات آ جائیں تو اللہ نے بھی حرام کو حلال کرنے کی اجازت دی ہے اگر قحط پڑ جائے تو آپ کچھ بھی کھا سکتے ہیں، اسی طرح یہ ایک ہتھیار ہے، اس کا صحیح استعمال کریں، یہ کیا جہالت ہے کہ آپ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔اداکارہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ارینہ اکبر نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ کیا کہنا چاہ رہی ہے؟ سوشل میڈیا آپ کی آواز بلند کرنے کا ایک ذریعہ ہے، لیکن میکڈونلڈز اور اسٹاربکس پیٹ کی چربی بڑھانے کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کرتے۔ثبات نامی صارف نے حنا بیات کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو سمجھایا کہ اداکارہ کے کہنے کا مطلب ہے کہ آپ جتنا کر سکتے ہیں، اس کا بائیکاٹ کریں اور اپنی آواز بلند کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے رہیں جو اسرائیل کا پروڈکٹ ہے۔حیدر نامی صارف نے کہا کہ ’میرے خیال میں اداکارہ بائیکاٹ کی حمایت کر رہی ہیں اور جو لوگ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں اس پر تنقید کر رہی ہیں، ایک اور صارف نے کہا کہ میں نے یہ ویڈیو کلپ ایک سے زائد مرتبہ دیکھا ہے اور سمجھنے کی کوشش کی ہے، میرے خیال میں اداکارہ کہنا چاہ رہی ہیں کہ سوشل میڈیا کا بائیکاٹ نہ کریں بلکہ اسے ٹول کے طور پر استعمال کریں۔رامین نامی صارف نے لکھا کہ ہو سکتا ہے، اداکارہ ٹھیک طرح سے اپنی رائے کا اظہار نہیں کر سکیں لیکن میرے خیال سے وہ بائیکاٹ کے حق میں ہیں، صوفیہ نامی صارف نے کہا کہ اداکارہ نے بالکل ٹھیک کہا ہے، لوگ ان کی بات کو سمجھ نہیں پا رہے، صارف نے کہا کہ اداکارہ ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں جو بائیکاٹ مہم پر سوال اٹھاتے ہوئے بہانہ بنا رہے ہیں کہ سوشل میڈیا بھی

سانحہ اے پی ایس  پر نگران وزیراعظم کا شہدا کو خراج عقیدت

اسرائیلی پروڈکٹ ہے۔

Related Articles

Back to top button