کیا سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی شادی کر لی؟

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ اور موجودہ سماجی کارکن رابی پیر زادہ طویل عرصے بعد عروسی لباس میں منظر عام پر آگئیں۔سابقہ پاپ گلوکارہ رابی پیرزاد کی حالیہ پوسٹ سے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا اور عوام انھیں ان کی شادی کی مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر دلکش تصویر جاری کی جس میں اپنے حسن کے جلوے بکھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ نے سلور رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیے دلہن کے روپ میں گلاب کے پھولوں کا ہار ہاتھوں میں پکڑے ہوئے مختلف تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں،ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ انہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے۔تصویر میں رابی پیرزادہ اپنا دوپٹہ تھامے پوز دیتے ہوئے مسکرا رہی ہیں جبکہ تصویر کسی شادی ہال میں لی گئی ہے۔انہوں نے ان تصاویر کے ساتھ مبہم کیپشن بھی لکھا کہ "جب ٹوٹا ہوا دل جڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے” جبکہ دوسری تصویر کے ساتھ "الحمداللہ” لکھا۔

سابقہ گلوکارہ کی تصاویر نے جلد ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، صارفین کو لگا کہ انہوں نے شادی کر لی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔رابی پیرزادہ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا رش لگ گیا کسی نے رابی پیرزادہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے شادی کرلی ہے؟ تو کسی نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور کچھ صارفین نے ان کے اچھے نصیب کیلئے دعا بھی کی۔تاہم بعد زازں  رابی پیرزادہ نے ان تصاویر کی وضاحت پیش کردی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رابی پیرزادہ کو شادی کی مبارکبادیں ملنے کے بعد سابقہ گلوکارہ نے ایک اورٹوئٹ میں بتایا کہ یہ میری شادی نہیں ہے، یہ ایک بیٹی کی شادی ہے جس کی والدہ نے اکیلے اس کی شادی کے انتظامات کئے ہیں اور میں ایسی بہادر خواتین کی سپورٹ کرتی ہوں، سابق گلوکارہ کا مزید کہناتھا کہ میں نے دلہن کا لباس پہن رکھا ہے کیونکہ یہ سپانسرڈ کیاگیا ہے، اور ہم نے شادی کے انتظامات میں اس اکیلی والدہ کی مدد کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2023 میں رابی پیرزادہ نے ایک شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر اپنے ایکس اکانٹ پر پوسٹ کی تھی، تصویر میں رابی پیرزادہ اور اس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے تھے۔
خیال رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم تاہم مختلف تنازعات کے بعد اب وہ مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد فلاحی کاموں

ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی فلم ’’وکھری‘‘ ریلیز

میں مصروف عمل ہیں۔

Back to top button