سلمان خان، شاہ رخ خان 30 سال بعد فلم میں ایک ساتھ جلو گر ہونگے

بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 30 سال بعد نئی فلم ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی فلم میں ان کے ساتھ جیسن مووا بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
ہالی ووڈ اسٹار جیسن موموا ممکنہ طور پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں نظر آئیں گے۔اس فلم کی ہدایت کاری بھارتی فلمساز سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل بلاک بسٹر فلم پٹھان اور وار (2019) میں بھی ہدایت کاری کے کام انجام دیئے ہیں۔
تاہم نئی آنے والی فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں اویناش سنگھ راٹھور عرف ٹائیگر کا کردار سلمان خان جبکہ پٹھان کا کردار شاہ رخ خان ادا کر رہے ہیں۔فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘میں سلمان خان اور شاہ رخ خان 30 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
ان دونوں اداکاروں نے آخری بار 1995ء کی فلم ’کرن ارجن‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس فلم کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہالی ووڈ اسٹار جیسن موموا یش راج فلمز کی فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں ویلن کا کردار ادا کریں گے۔
اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوا تو یہ پہلی بار ہوگا کہ جیسن موموا بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی، اس سے قبل دونوں اداکاروں کی ملاقات ریاض میں 2019 کے دوران دی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری فورم جوائے فورم 19 میں ہوئی تھی جہاں انہوں نے جیکی چن اور جین کلاڈ وان ڈیمے کے ساتھ تصاویر کھنچوائی تھی۔فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ بالی ووڈ میں بننے والی اب تک کی سب سے مہنگی فلموں میں ایک ہوگی جو 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2023 کا سال بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے لیے کافی خوش قسمت ثابت ہوا ہے ، ان کی فلم ’’پٹھان‘‘ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، فلم کو بھارت سمیت دنیا بھر کے پلیٹ فارم پر بہت سراہا جا رہا ہے۔
شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان میں جان ابراہم اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، دونوں کی پرفارمنس کو مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔

آنجہانی باسکٹ بال کھلاڑی مائیکل جارڈن کے جوتے 63 کروڑ روپے میں نیلام

Back to top button