بھارتی اداکار ظہیر اقبال کا سوناکشی سے حیران کن اظہار محبت

بالی ووڈ سٹارز ظہیر اقبال، اور سوناکشی سنہا کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں کافی عرصہ سے سوشل میڈیا پر گرم تھیں جس کی تصدیق ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے کر دی ہے۔
اداکار ظہیر اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر دبنگ فلم سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے لیے ایک خوبصورت لیکن حیران کر دینے والا سالگرہ کا پیغام چھوڑا ہے جس پر ان کے مداح حیران ہیں کہ کیا سوناکشی کے ساتھ ظہیر اقبال کے تعلقات کی تصدیق ہوگئی ہے۔
یاد رہے اداکار ظہیر اقبال اور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے درمیان تعلقات کی افواہیں پہلے سے ہی گردش کر رہی تھیں جس کی دونوں فلمی سٹار تردید کرتے چلے آ رہے ہیں لیکن اب ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کی سالگرہ پر ’مجھے تم سے پیار ہے‘ کا پیغام پوسٹ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کے ساتھ کچھ یادگاری سیلفیاں بھی پوسٹ کی ہیں جس پر مداحوں کا یہ کہنا ہے کہ ظہیر اقبال کی طرف سے اس طرح کی پوسٹ کا مطلب یہی ہو سکتا ہے کہ وہ دونوں اپنے تعلقات کی اب برملا تصدیق کر رہے ہیں۔
اداکار ظہیر اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رومن اُردو اور انگلش میں سوناکشی کے ساتھ کچھ یاد گاری تصویریں جاری کرتے ہوئے لکھا کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا، آپ سب سے عمدہ ہو، ہمیشہ مجھ پر بھروسہ کر سکتی ہو، ہمیشہ آباد اور شاد رہو، آپ دنیا میں مزید جیو اُتنا جیو کہ کوئی اور نہ جیا ہو، تم ایک لمبی عمر پاؤ، ہمیشہ خوش رہو، مجھے تم سے پیار ہے۔
اداکار ظہیر اقبال کی اس پوسٹ کا ’دبنگ ایکٹر‘ سوناکشی سنہا نے فوری سرخ دل اور مسکراہٹ والے ایموجی سے جواب دیا، سوناکشی سہنا کی قریبی دوست ہما قریشی نے بھی دبنگ اداکارہ کو سالگرہ کا خوبصورت پیغام انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے ادا کارہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دعا ہے کہ اس سال آپ کے دل کی ساری مرادیں پوری ہوں، ساتھ ہی انہوں نے سوناکشی سنہا کی ایک مزاحیہ تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ مجھے پتا ہے کہ آپ کو کونسی چیز ہنسا سکتی ہے۔
اس سے قبل یہ بات زدعام تھی کہ ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں لیکن دونوں فلمی سٹار اس بات سے انکار کرتے رہے ہیں لیکن اب ظہیر اقبال کی جانب سے جاری تصویر اور ’مجھے تم سے پیار ہے‘ کی پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دینے کے ساتھ تجسس میں بھی ڈال دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کی تصدیق کے باوجود، سوناکشی اور ظہیر اکثر اپنے مداحوں کو تجسس میں ڈالتے رہے ہیں، اکثر ان کی دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتے ہیں، دونوں نے ’ڈبل ایکس ایل ‘ فلم میں اور بلاک بسٹر کے عنوان سے ایک میوزک ویڈیو میں بھی ایک
بشریٰ بی بی ، بھائی سمیت پانچ افراد پر کرپشن کا مقدمہ درج
ساتھ کام کیا ہے۔
