پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی 6 وکٹیں گر گئیں، شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ
ابتدائی اوورز میں دو اہم وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے انگلش بیٹنگ پر دباؤ برقرار رکھا، قومی ٹیم گلابی شرٹس پہن کر میدان میں اتری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، جبکہ اس کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر ٹام بینٹن کو 4 رنز پر آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔
شاہین آفریدی نے تیسرے اوور میں جو روٹ کو بھی 5 رنز پر کیچ آؤٹ کروا دیا، جبکہ پانچویں اوور میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک رن آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے چوتھی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی۔ ان ابتدائی کامیابیوں کے نتیجے میں انگلینڈ کی ٹیم 52 رنز پر چار وکٹیں گنوا بیٹھی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شاداب خان اور رضا اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔
اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی خواتین میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے گلابی ٹی شرٹس پہن کر میدان میں اترے ہیں۔
