بھارت کو شکست ،آسٹریلیا انڈر19کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر چوتھی بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔

جنوبی افریقا کے شہر بینیونی میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کا پہلا کھلاڑی توبغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگیا لیکن پھر بیٹرزنے اچھی بیٹنگ کی اور بڑا ٹارگٹ دیا۔آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا سکی۔ ہرجاس سنگھ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلوی کپتان نے 48 اور ہیری نے42 رنز بنائے۔

254 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم شروع ہی سے مشکل میں دکھائی دی، پہلی وکٹ 3 رنز پر گری اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

بھارتی ٹیم 44 ویں اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی یوں آسٹریلیا نے فائنل79رنزسے جیت کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارت کی جانب

قطر نے ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل  جیت لیا

سے ادارش سنگھ 47 اور ابھیشیک 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Related Articles

Back to top button