نیمار نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کرلیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد برازیل کے کپتان اور پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے فارورڈ پلئیر نیمار جونئیر نے سعودی کلب الہلال سے معاہدہ کرلیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سعودی فٹبال کلب الہلال نے نیمار جونئیر کے ساتھ معاہدے تصاویر شیئر کیں، اسٹار فٹبالر نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہا۔
نیمار جونیئر نے فرانسیسی کلب کو چھوڑ کر الہلال سے دو سالہ معاہدہ کیا ہے، جس میں ٹرانسفر، میڈیکل اور ضروری دستاویزات کے مکمل ہونے سے مشروط ہے جبکہ کلب پی ایس جی کے مقابلے 6 گُنا زیادہ رقم ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ نیمار جونئیر نے گزشتہ 6 برسوں کے دوران پی ایس جی سے کھیلتے ہوئے 173 میچز کھیلے اور کلب کو 13 ٹرافیز جتوانے میں بھی کردار ادا
نگران، مہربان، قدردان
کیا۔
