انڈر19 ایشیا کپ، سیمی فائنل: بنگلادیش کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

 

 

 

 

انڈر19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

عمان کے الامیرات کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے گروپ اے کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی بولرز نے ابتدا سے ہی بنگلادیشی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور رضوان اللہ نے صرف 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے مخالف ٹیم کو بڑا سکور بنانے سے روک دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنر عبداللہ الموہی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ رقیب الحسین 26 اور الرفی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رضوان اللہ 5  ، محمد صیام نے 2 جب کہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 139 رنز کا ہدف 21.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ عثمان خان 64 اور عبدالقادر 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ حیام خان 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایونٹ کا فائنل 14 نومبر بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

 

Back to top button