پکے کے ڈاکو کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی چھوڑ دیں،حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہےکہ پکے کے ڈاکواگرکچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی چھوڑ دیں تو کچے کے ڈاکو کچھ نہیں کر سکیں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری کہتے رہے کہ پاکستان میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہیے اب زرداری صاحب صدر ہیں لیکن ان کی آنیاں جانیاں صرف ایکسٹیشن کے لئے ہے اگر یہ جمہوری بحالی کےلیے تو اچھا ہوتا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ بجلی بلوں نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے قوم کے دو ہزار ارب روپے آئی پی پیز کو بجلی استعمال نہ کرنے پر دئیے گئے بلوں پر چودہ روپے فی یونٹ پر کمی مونگ پھلی بھی نہیں ہےاگرشریف خاندان کی آئی پی پیز چھوڑیں تو بجلی کیُ قیمت کئی گنا کم ہوجائے گی۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی کی لاگت پر قوم کے ساتھ فراڈ کیا گیاآئی پی پیز نے دو ہزار سترہ اٹھارہ میں 1.2ٹریلین روپے ٹیکس پر چھوٹ دی گئی تنخواہ دار عام لوگوں کے بجلی و گیس پر ٹیکس پیٹرول پر لیوی لگاتے ہیں تو یہ کتنے ظالم ہیں اٹھائیس اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی تاجروں سے اپیل ہے کہ حکمرانوں نے معیشت کا پہیہ جام کیا ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا،23نکاتی ایجنڈا جاری
حافظ نعیم الرحمن نے بانی پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر کہاکہ ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہئیے صدر پاکستان ناراض لوگوں سے ایکسٹیشن پر تو ملاقاتیں کررہے ہیں لیکن بجلی تعلیم و صحت کے مسائل کے حل کےلئے اکٹھے نہیں ہوتے تو پھر ہم ان کا ساتھ کیوں دیں۔
