ماہرہ خان کی فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی

غزہ  پر  اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز  کرگئی  ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  پر اسرائیلی بربریت کا شکار  معصوم فلسطینی بچوں کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک بچہ فلسطین کا پرچم اوڑھے کھڑا ہے اور اس کے سامنے بمباری سے شعلے اٹھ رہے ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ لکھا ہےکہ ‘کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپاسکتا’۔

ماہرہ خان نے یہ پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ کاش، کاش ،کاش’۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی بمباری میں شہید ہونے والے 2800 افراد میں سے

نگران وزیرخارجہ کل او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

ایک ہزار سے زائد بچے ہیں۔

Back to top button