اداکارہ ماہرہ خان خوفناک حادثے سے بال بال کیسے بچیں؟

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گھوڑ سواری کے دوران خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔اداکارہ نے سماجی پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی، ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں پاکستان کے بالائی علاقوں کا سفر کیا ہے۔

انہوں نے پہاڑوں کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں کے سامنے انسان کچھ نہیں، چاہے آپ جتنا بھی دور چلے جائیں آپ ہمیشہ چھوٹے ہی رہیں گے۔ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ کہتی ہیں کہ ’پہاڑوں کے ساتھ عجیب تعلق کا احساس ہوتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ آپ سے بات کر رہے ہیں، آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ جتنا بھی دور چلے ہیں پھر بھی آپ ان کے سامنے چھوٹے ہیں۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ پہاڑوں میں جاکر آپ کو ایک سکون کا احساس ہوتا ہے، زندگی میں چاہے جتنی بھی مشکلات آئیں لیکن جب تک آپ کے اردگرد آپ سے پیار کرنے والے لوگ موجود ہیں تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

ساتھ ہی ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ میں گھڑ سواری کے دوران کے ایک خوفناک حادثے سے بچ گئی ہوں، اس مشکل وقت میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خوفناک حادثے سے بچ جانے میں مدد کی، اداکارہ آج کل شمالی علاقہ جات کی سیر میں مصروف ہیں جبکہ ان کی ہوٹل میں قیام اور سرسبز مقامات کی سیر کے حوالے سے تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر کے دوران پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے، جبکہ سر پر پنک کلر کی پی کیپ بھی لے رکھی ہے، اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑٰی تعداد نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے، زیادہ تر صارفین کے دل کے اموجیز کے ساتھ اداکارہ سے محبت کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جوکہ حادثے کے فوری بعد بنائی گئی ہے، ویڈیو کے دوران اداکارہ اپنے سر کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ان کی آنکھیں بھی نم ہیں، جوکہ ویڈٰیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔لیلیٰ واسطی نامی صارف نے لکھا کہ اللہ خیر کرے،

ایمانداری کےبھاشن دینے والا کرپشن میں لتھڑاپڑاہے

مجھے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گی، بُری نظر دور۔

Back to top button