گوگل نےاداکارہ میرب علی کو بوڑھا کیسے بنایا؟

معروف اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ ان کی عمر کے حوالے سے مطمئن نہیں ہو پاتے، کوئی ان کو کم عمر سمجھتا ہے تو کوئی زائد العمر بلاتا ہے۔
میرب علی حال ہی میں ایکسپریس ٹی وی کے شو ’’دی ٹاک شو‘‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت مستقبل کے معاملات پر بھی کھل کر باتیں کیں، اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا، اسی وجہ سے وہ ابھی وکالت کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور انہیں ڈگری مکمل کرنے میں مزید دو سال لگیں گے۔
میرب علی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بچپن میں وہ بہت زیادہ بیمار ہوتی تھیں اور جب وہ بہت بیمار ہونے لگیں اور جس ڈاکٹر کو دکھاتی تھیں، انہوں نے انہیں گلوکار سجاد علی کے گانے میں ماڈلنگ کے لیے آڈیشن دینے کا کہا، ماڈل کے مطابق انہیں آڈیشن کے بعد سلیکٹ کرلیا گیا اور انہیں پہلی بار محض 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ کرنے کا موقع ملا۔
اداکارہ نے کہا کہ لوگ ان کی عمر پر فضول بحث کرتے ہیں، انہوں نے کسی انٹرویو میں اپنی عمر ایک سال زیادہ یا کم بتاتی دی تو لوگ حساب کرنے بیٹھ جاتے ہیں، میرب علی نے دعویٰ کیا کہ وہ 21 سال کی ہیں اور ان کا پہلا گانا سجاد علی کے ساتھ 2018 میں آیا تھا ار اس وقت ان کی عمر 16 سال تھی۔
اداکارہ کے مطابق گوگل پر ان کی عمر 27 سال لکھی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے بعض لوگ انہیں بولتے ہیں کہ آپ زائد العمر ہیں اور عمر بتانے کے معاملے میں آپ جھوٹ بولتی ہیں، بعض لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں کہتے ہیں کہ آپ بہت زیادہ کم عمر ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں زائد العمر کہتے ہیں۔
میرب علی نے شکوہ کیا کہ لوگوں کو پہلے اس بات کا فیصلہ کرلینا چاہئے کہ انہیں کم عمر کہنا ہے یا زائد العمر؟ ان کی منگنی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ والدین کی رضامندی سے ہوئی تھی، تاہم وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے ہیں، عاصم اظہر اور ان کے درمیان پیار بھری لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فی الحال شادی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا لیکن انہیں ایک نہ ایک دن شادی ضرور کرنی ہے اور جب ان کی قسمت میں
اداکارہ ماہرہ خان خوفناک حادثے سے بال بال کیسے بچیں؟
لکھی ہوگی وہ شادی کر لیں گی۔
