بھارتی سونم باجوہ کا پاکستانی فواد خان سے اظہار محبت؟

بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ فواد خان ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ہے۔

سابق ایئرہوسٹس، ماڈل و بالی وڈ پنجابی اداکارہ سونم باجوہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ لباس کی وجہ سے بھارت میں شہرت رکھتی ہیں جبکہ انہیں بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں سپر سٹار کی حیثیت حاصل ہے۔

حال ہی میں انہوں نے بھارتی پروگرام ٹبر ہٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے دلچسپ باتیں کیں، دوران پروگرام جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ سونم باجوہ بہت سے لوگوں کا کرَش (crush) ہے لیکن آپ کا کرَش کون ہے؟

سوال کے جواب میں سونم باجوہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کرَش تو وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں، لیکن فواد خان میرے ہمیشہ کرَش رہیں گے، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، اداکارہ نے کہا کہ فواد خان ہمیشہ میرے پسندیدہ کرَش رہیں گے۔

واضح رہے کہ کرَش (crush) کا مطلب کسی انسان کو پہلی نظر میں دیکھ کر اسے پسند کرنا ہے، اس کے لفظی معنی ’کشش‘ کے ہیں، یہ پہلی بار نہیں کہ سونم باجوہ نے فواد خان کی تعریف کی یا اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا، اس سے قبل 2022 میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ضرور ان سے تعلقات استوار کرتیں۔

میزبان کے سوال پر پہلے تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ جس شخص سے افیئر کرنا چاہتی ہیں ان کا نام ان کے دل میں ایک راز کی طرح موجود ہے، وہ ان کا نام نہیں بتائیں گی، اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے ضرور افیئر چلاتیں، ان سے تعلقات استوار کرتیں اور ملاقاتیں بھی کرتیں، یہی نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ نے اس سے قبل پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بھی تعریف کی تھی۔

سونم باجوہ نے بی بی سی کے صحافی ہارون راشد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں سجل علی کی بہت بڑی مداح ہوں، وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہوتی ہے کہ میں نے سجل سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ شاندار کام کرتی ہیں، وہ اس دور کی بہترین اور شاندار اداکارہ ہیں۔

واضح رہے کہ سونم باجوہ نے اب تک دو درجن سے زائد بھارتی پنجابی فلموں میں کام کیا ہے جبکہ انہوں نے اسٹریٹ ڈانسر 3 اور بالا سمیت دیگر بالی وڈ

ہائبرڈ ماڈل پر بھارتی میڈیا نے غلط خبریں چلائیں

فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Back to top button