منوج باجپائی نے 170 کروڑ اثاثوں کی خبر پر قہقہہ لگادیا

بھارتی اداکار منوج باجپائی نے 170 کروڑ کے اثاثوں کی خبر پر قہقہہ لگایا اور اس کی تردید کردی۔منوج باجپائی نے خبر سے متعلق کہا کہ تاحال اسٹرگل (جدوجہد) کررہا ہوں، کوشش ہے کہ میرے اکاؤنٹ میں کچھ رقم آجائے۔اداکار نے کہا کہ وہ اپنی مالی حالت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، ہوسکتا ہے اس خبر کے بعد میری آمدنی میں اضافہ ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری ترجیح اس وقت بھی پیسہ نہیں ہے بلکہ میرا کام ہے تاکہ لوگوں کی محبت حاصل کرسکوں۔

منوج باجپائی نے یہ بھی کہا کہ کامیابی اور ناکامی سے بے پرواہ ہوکر اپنی صلاحیت پر اور مستقبل کے چیلنجز پر نظر رکھتا ہوں، 170 کروڑ کے اثاثے؟

ذیابیطس میں مبتلا افراد کے آنکھوں کے زخم دیر سے کیوں بھرتے ہیں؟

کاش ایسا ہوجاتا۔

Back to top button