ماریہ بی نے عورت مارچ کرنیوالوں کو تنقید کانشانہ بناڈالا

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے عورت مارچ کو ’ناکام عورتوں کا مارچ قرار دیتے ہوئے تنقید کانشانہ بناڈالا
ماریہ بی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رواں ماہ لاہور میں ہونے والے عورت مارچ پر اپنے موقف کا کھل کر اظہار کیا۔انہوں نے مارچ کے منتظمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت کام کرتے ہیں۔فیشن ڈیزائنر کے مطابق عوام نے عورت مارچ کو مسترد کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناکام عورتوں کا مارچ تھا جس میں کامیاب عورتوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔