مریم نواز کا شاہد خان عباسی سے جلد ملاقات کا اعلان

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کے استعفے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی، اجلاس میں مریم نواز کے تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی گونج رہی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے مریم نواز نے رہنماؤں سے تجاویز بھی مانگی ہیں، عمران خان کے بیانیے پر مسلم لیگ ن اپنا ایک نیا بیانیہ سامنے لائے گی۔

اجلاس میں لیگی رہنما محمد زبیر، انوشہ رحمان، عظمیٰ بخاری، ملک احمد خان، طلال چوہدری، عابد شیر علی، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ سوشل میڈیا کی ٹیموں کے سربراہان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کی تھی جبکہ مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مریم نواز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

Back to top button