مولانا مودودی کا پیروکار عارف علوی دو نمبر عمرانڈو کیسے بنا؟

سینئر کالم نگار اور مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی بتاتے ہیں کہ پاکستان کے موجودہ عمرانڈو صدر عارف علوی اپنے والد کی طرح جماعت اسلامی سے وابستہ رھے اور اس کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا مگر 1996 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد وہ بھی نمک کی کان میں نمک بن چکے ہیں ۔ اپنے ایک کالم میں عرفان صدیقی بتاتے ہیں کہ صدر ڈاکٹر عارف الرّحمان علوی ہمیشہ سے ایسے نہ تھے۔ ان کا تعلق ایک با وقار خانوادے سے ہے۔ والد مرحوم ڈاکٹر حبیب الرحمان الٰہی نہایت نیک نام شخص تھے۔ جواہر لعل نہرو کے معالج رہے۔ جماعت ِ اسلامی سے سرگرم وابستگی رہی۔ عارف علوی بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی سے وابستہ رہے۔ جماعت کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا۔ جلد سیّد مودودی کے حجرۂِ بے آب و رنگ سے اُکتا گئے اور 1996ءمیں ایک بڑی زقند بھر کے عمران خان کے نگار خانۂِ خوش رنگ میں آ بیٹھے۔وہ دِن اور آج کا دِن، انہوں نے پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔پیا رنگ میں کچھ ایسے رنگے گئے کہ 75 سال کی عمر میں بھی اُن کے رَگ و پے میں وہی بجلیاں کوند رہی ہیں جو پی۔ٹی۔آئی کے آتش مزاج طفلانِ خود معاملہ کو ’’برق پاشیوں‘‘ پر اُکساتی رہتی ہیں۔
فرہنگِ آصفیہ نے ’’طائفہ‘‘ کے معنی ملّت، قوم ،جماعت، جتھّا، غول اورگروہ بتائے ہیں۔تحریکِ انصاف کا ستائیس سالہ چال چلن، سیاسی جماعت کے بجائے غول،گروہ، جتھے اور طائفے ہی کا رہا ہے۔ عرفان صدیقی کا کہنا ھے کہ میں ایسے کئی شائستہ ونجیب افراد کو جانتا ہوں جو اس طائفے یعنی تحریک انصاف کا حصہ بنے اور ا ُن کی کایا کلپ ہو گئی۔اہلِ فارس کا محاورہ نما قول ہے کہ ‘ جو بھی نمک کی کان میں گیا، خود بھی نمک ہو گیا۔اچھے بھلے ڈاکٹر عارف الرّحمان علوی کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا۔ 1973 کا آئین نافذ ہونے کے بعد، دو جر نیلی صدور کو چھوڑ کر، بیشتر کا تعلق سیاسی جماعتوں سے تھا۔فاروق لغاری صاحب کو تقریباً نو ماہ متحارب جماعت، مسلم لیگ(ن) کیساتھ کام کرنا پڑا۔ انہوں نے قانون سازی اور روزمرہ دفتری معمولات کے حوالے سے کبھی کوئی رخنہ نہ ڈالا۔ یہاں تک کہ صدر کے اختیارات سلب کرنیوالی تیرہویں ترمیم کا زخم بھی سہہ لیا۔ جسٹس سجاد علی شاہ کے حوالے سے اڑچن آ پڑی تو ایوان ِ صدر کو سیاسی اکھاڑہ بنانے کے بجائے ا ستعفیٰ دیکر گھر چلے گئے۔ آصف علی زرداری نے بطور صدر تین ماہ اپنے سب سے بڑے سیاسی حریف ،وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کام کیا۔ کبھی کوئی خانگی نوعیت کی بد مزگی بھی پیدانہ ہوئی۔ آر۔ٹی۔ایس کی مرگِ ناگہانی سے عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ نے جنم لیا تو مسلم لیگ(ن)سے تعلق رکھنے و الے ممنون حسین، صدرِ پاکستان تھے۔انہوں نے عمران خان سے حلف لینے میں کوئی تامُّل نہیں کیا اور لگ بھگ ایک ماہ منصبی متانت کے ساتھ گزارے۔ان میں سے کسی کو بھی محض سیاسی کدورت کی بنا پر حکومت کو زِچ کرنے یا پارلیمنٹ کے منظور کردہ بلوں کے حوالے سے ہیرا پھیری اور کرتب کاری کی نہ سوجھی۔اور تو اور پرویز مشرف نے بھی اختیارِ کُلّی کا ذائقہ شناس ہونے کے باوجود ،پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ تقریباً پانچ ماہ رکھ رکھائو سے کام کیا۔
عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ عارف علوی نے اپنی جون بدلنے کاپہلا مظاہرہ کراچی میں ایک پہّیہ جام ہڑتال کی کال پر کیا۔ جس انداز سے گاڑی کا دروازہ کھول کر قانون نافذ کرنے والے کسی اہلکار کی طرف لپکے اس سے اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ ستاروں پر کمند ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پھر ان کے جوہر شاہراۂِ دستور کے چار ماہ کے دھرنے میں نئی چکا چوند کے ساتھ سامنے آئے جب پی ۔ٹی۔وی پر حملہ آور ہونے، توڑ پھوڑ کرنے اور نشریات بند کرا دینے والے بلوائیوں کی فاتحانہ پیش قدمی کی خبر، اپنے چیئرمین کو دیتے ہوئے علوی صاحب سے اپنے لہجے کی کامرانیوں و سرشاری اور سومنات فتح کر لینے کی طرحداری سنبھالے نہیں سنبھل رہی تھی۔ایوان ِ صدر میں،اُن کے کردارکیساتھ کوئی ایک بھی قابلِ رشک روایت وابستہ نہیں۔کبھی تحقیق و تفتیش کا دفتر کھلا تو شاہانہ اخراجات کا اندازہ ہو گا جو پُرتکلف ضیافتوں اور پُر تعیش سازو سامان سے لے کر بے ذَوق مشاعروں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اپنے پُر وقار آئینی منصب کے تقاضوں سے قطع نظر ،وہ پورے عہدِ صدارت میں بنی گالہ اور زمان پارک کے مدار کا دُم دار ستارہ بنے رہے۔۔ عرفان صدیقی کے مطابق جب تک پی۔ٹی۔آئی کی حکومت رہی انہوں نے ایک بل پر بھی اعتراض لگا کر واپس نہ کیا۔ کسی ایک بل کو بغیر دستخطوں کے لوٹا دینے کے زبانی احکامات جاری نہ کئے۔ پی۔ٹی۔آئی نے ایک دن چند منٹوں کے اندر چالیس سے زیادہ بل منظور کر لئے ۔ صدر عالی مقام کے ماتھے پر کوئی شکن نہ آئی۔ سب پہ ٹھپہ لگایا اور اگلے دن واپس بھیج دیئے۔ پی۔ٹی۔آئی کے ساڑھے تین سالوں میں صدر عارف الرّحمان علوی نے وزیر اعظم کے حکم پر 77 آرڈیننس جاری کئے جو پاکستان کی 76 سالہ تاریخ کا ریکارڈ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے نہ جانے کس کی اُکساہٹ پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنا چاہا تو علوی صاحب نے آئو دیکھا نہ تائو،اپنی توثیقی مہر ثبت کی اور سپریم کورٹ بھیج دیا۔ عدالت نے اسے مسترد کر دیا لیکن صدر کو خجالت نہ ہوئی۔ جب وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے یہ ریفرنس نہیں بھیجنا چاہیے تھا تو صدر بھی گردن ہلاتے ہوئے بولے’’ہاں مجھے بھی نہیں بھیجنا چاہیے تھا ‘‘۔امریکی سائفر کا ناٹک رچانے،جنرل باجوہ کوتا حیات توسیع کی پیشکش کرنے اور ڈپٹی سپیکر سے شرمناک رولنگ دلوانے کے باوجود بات نہ بنی تو شکست خورد ہ وزیر اعظم نے آئینی تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ٹھانی۔صدر نے لمحہ بھر توقف کے بغیر دستخط کر کے اسمبلی تحلیل کر دی۔ عدالت نے صدر کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا لیکن ’طائفہ‘ نفسیات کے عین مطابق انہوں نے نادم ہونے کے بجائے اسے اپنی وفا شعار ی کا تمغۂِ اعزاز بنا لیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے’’ گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر عمران خان کی شبِ اسیری کو ایک آراستہ پیراستہ بنگلے کی شبِ نشاط میں بدل دیا تو سب سے بلند آئینی منصب پر فائز صدر علوی کو رنگا رنگ کھانوں کی طشتریاں اٹھائے زیرِ حراست ملزم کی بارگاہ میں حاضری دیتے کوئی قباحت محسوس نہ ہوئی۔ ’طائفہ‘ کی نفسیات اس طرح کی سوچ کو کُھرچ ڈالتی ہے۔ عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ 9ستمبر کو بطور صدر عارف علوی کے پانچ سال پورے ہو جائیں گے لیکن انہیں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ بلوں کے حوالے سے آئین کا آرٹیکل 75کیا کہتا ہے؟ وہ یہ بتانے کا حوصلہ بھی نہیں رکھتے کہ جو کچھ ٹویٹ میں کہہ رہے ہیں وہی کچھ بلوں پر کیوں نہ لکھ دیا؟آئین کی رُو سے وہ پانچ سالہ عہدِ صدارت پورا کر کے بھی اُس دن تک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے جب تک نئی اسمبلیاں نیا صدر منتخب نہیں کرلیتیں۔رہا استعفیٰ تو اس کیلئے احساس و ضمیر پر پیہم ڈنک مارنے والی حسّاسیّت چاہیے اور وہ یہ تکلفات بہت دور چھوڑ آئے ہیں۔ تحریک انصاف کا حصّہ بننے کے بعد عارف علوی کے ذہن وفکر کے افق پر علی زیدی،فواد چوہدری،زلفی بخاری،اسد عمر اور شہزاد اکبر کے شوخ رنگوں کی قوس قزح جھولا جھول رہی ہے۔ سیّد مودودی کے خطبات پر عمران خان کی منفی سوچ اور یو ٹرن غالب آچکے ہیں ۔ سو اپنے پس منظر سے قطع ِنظر ،آج صدر عارف الرحمان علوی وہی ہیں جو دکھائی دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا
اداکارہ صنم جنگ تنقید کی زد میں کیوں آ گئیں؟
حصہ بن کر اُنہیں ایسا ہی ہونا چاہئے
