گلگت بلتستان : دو حلقوں میں دوبارہ پولنگ کی درخواستیں مسترد

 

 

 

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے دو حلقوں میں دوبارہ پولنگ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے جی بی اے 13 استور 1 اور جی بی اے 16 دیامر 2 میں دوبارہ پولنگ کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔جی بی اے 13 استور 1 پر (ن) لیگ کے رانا فرمان علی کی جیت کو برقرار رکھا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق جی بی اے 16 دیامر 2 پر پوسٹل بیلٹ پیپر کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتیجہ جلد جاری کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں گلگت بلتستان اسمبلی میں دیامر کے تین حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج بھی جاری کردیے گئے۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقہ 15 دیامر 1 میں آزاد امیدوار محمد دلپذیر 5962 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے اور حلقہ 17 دیامر 3 سے پیپلز پارٹی کے محمد نسیم کو 8954 ووٹ لےکر کامیاب قراردیا گیا۔

ہم اسد قیصر کے گھر آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں قانون سازی کرتے تھے: خواجہ آصف

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقہ 18 دیامر 4 سے مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت الرحمان 6081 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔

 

Back to top button