اداکارہ مایا خان نے پانچ ماہ میں چھ عمرے کیسے کیے؟

اداکارہ و ٹی وی میزبان مایا خان نے پانچ ماہ کے دوران چھ مرتبہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، اداکارہ کے مطابق ملٹی پل ویزا کی سہولت ملنے کے بعد محض پانچ ماہ میں 6 بار عمرے کی ادائیگی کی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ چند سال قبل 2017 میں وہ زندگی کے مشکل ترین حالات میں سے گزر رہی تھیں، تاہم انہوں نے اپنی مشکلات کی وضاحت نہیں کی۔مایا خان کے مطابق 2017 میں وہ پہلی بار عمرے پر گئیں تو انہوں نے خدا سے دعا مانگی کہ ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں، دعا مانگنے کے بعد جیسے ہی وہ سعودی امیگریشن حکام کے پاس پہنچیں تو انہیں بتایا گیا کہ اگر ان کے پاسپورٹ پر ایک بھی امریکا یا برطانیہ کا ویزا لگا ہوگا تو انہیں سعودیہ کے ملٹی پل ویزہ کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔اداکارہ کے مطابق ان کے پاسپورٹ پر برطانیہ کا ایک ویزا لگا ہوا تھا، اس لیے انہوں نے اپنا پاسپورٹ خوشی خوشی سعودی حکام کے حوالے کیا، جنہوں نے انہیں ملٹی پل ویزا کا نمبر الاٹ کیا، انہیں ملٹی پل ویزا دیے جانے کے بعد حکام نے بتایا کہ وہ پورا سال جب چاہیں اور جتنی بار چاہیں سعودی عرب آ سکتی ہیں۔مایا خان نے ہنستے ہوئے بتایا کہ یہ خبر ملنے کے بعد وہ خوشی کے مارے وہیں رونے لگیں اور سعودی امیگریشن حکام پریشان ہوگئے، انہوں نے انہیں خوش کرنے کے لیے ٹافیاں تک دیں، ملٹی پل ویزا ملنے کے بعد انہوں نے محض پانچ ماہ میں 6 بار عمرے کی سعادت حاصل کی۔انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کعبہ شریف کو دیکھنا بھی عبادت میں شمار ہوتا ہے اور جب انسان وہاں جاتا ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ بادشاہی صرف ایک ہی ذات کی ہے۔ کعبہ شریف میں جاتے ہوئے احساس ہوتا ہے کہ واقعی وہ خدا کا گھر ہے اور وہاں جاکر احساس ہوتا ہے کہ کالا رنگ کتنا خوبصورت

مونس الٰہی کرپشن، منی لانڈرنگ میں ملوث قرار

ہوتا ہے، کیوں کہ غلاف کعبہ کا رنگ سیاہ ہوتا ہے۔

Back to top button