مہوش کی سیلاب کی تباہی پر بالی ووڈ میں خاموشی پر تنقید

معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر بھارتی فلم انڈسٹری میں خاموشی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کا کوئی مذہب یا قومیت نہیں ہوتی۔ مہوش حیات حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر متحرک دکھائی دیتی ہیں اور وہ عالمی اداروں کے ساتھ متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے میں مصروف ہیں، کچھ دن قبل ہی مہوش حیات نے عالمی برادری اور اداروں کو بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی تھی۔ اب اداکارہ نے بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر ان کی خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، مہوش حیات نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ ایشین نیٹ ورک کے صحافی ہارون رشید کی ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ شخصیات کی خاموشی پر اظہار حیرانگی کیا۔
ہارون رشید نے چند دن قبل اپنی ایک ٹوئٹ میں اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر بالی ووڈ کی بڑی بڑی شخصیات خاموش ہیں، انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، بالی ووڈ شخصیات نے پاکستان میں سیلاب سے آنے والی تباہی پر ایک لفظ بھی نہیں بولا جو کہ افسوس کن ہے۔ ان کی ٹوئٹ پر دیگر افراد اور شخصیات نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ شخصیات کی خاموشی پر اظہار افسوس کیا جبکہ مہوش حیات نے بھی ان کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا، مہوش حیات نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ سیلاب کی تباہی پر بالی ووڈ شخصیات کی خاموشی حیران کرنے والی ہے، کیوں کہ مصیبت کا کوئی مذہب، نسل یا رنگت نہیں ہوتی، وہ کسی پر کسی وقت بھی آ سکتی ہے۔
عدلیہ نواز شریف والا سلوک عمران کیساتھ کیوں نہیں کر رہی؟
اداکارہ نے لکھا کہ بالی ووڈ شخصیات کے لیے یہ بہت اچھا موقع تھا کہ وہ سیلاب کی تباہیوں پر کچھ لکھ کر اپنے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیتے، مہوش حیات نے مزید لکھا کہ بالی ووڈ شخصیات کے پاس سیلاب متاثرین کے لیے کچھ الفاظ لکھ کر یہ ثابت کرنے کا بہترین موقع تھا کہ وہ قوم پرستی سے بڑھ کر پاکستانی مداحوں کو اہمیت دیتے ہیں، مہوش حیات نے شکوہ کیا کہ ان سمیت تمام پاکستانیوں کو تکلیف ہو رہی ہے کہ بالی ووڈ شخصیات نے اتنی بڑی تباہی پر کچھ نہیں لکھا۔
