عمران پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

لاہور کی مقامی عدالت میں آرمی چیف سے متعلق بیان پرعمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مقامی عدالت میں دائر کردی گئی۔
شہری شیخ مظفر حسین کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے چار ستمبر کو فیصل آباد کے جلسے میں پاک فوج کے سربراہ سے متعلق خطرناک بیان دیا۔
دائر درخواست میں شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیان کے ذریعے حساس ادارے میں بغاوت کروانے کی کوشش کی لہذا عدالت سمن آباد تھانے کو پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
عمران اگلے آرمی چیف کو ابھی سے متنازعہ کیوں بنا رہا ہے؟
ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پولیس سے اندراج مقدمے کی درخواست پر 10 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دو روز قبل فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا، جس پر آئی ایس پی آر سمیت وزیراعظم، کابینہ اراکین، سیاست دانوں اور صدر مملکت عارف علوی نے شدید تنقید کی۔
