علی ظفر کو بدنام کرنے پر میشا شفیع و دیگر فنکاروں کیخلاف عدالتی فیصلہ

معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع، و دیگر فنکاروں کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائے جانے کے کیس میں عدالت عدم حاضری پر میشا شفیع، کامیڈین علی پیر، ماہم جاوید، فیضان رضا اور حسیم الزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں ملزمان کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی دائر کردہ درخواستوں پر جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدم پیشی کی بنا پر میشا شفیع اور علی گل پیر سمیت دیگر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے میشا شفیع اور علی گل پیر سمیت 5 ملزموں کی حاضری معافی کی درخواست کو ناقابل وضاحت قرار دیا اور آئندہ سماعت پر تمام ملزماوں کو 50-50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کیساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔
دوران سماعت عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی ضمانت درخواست قابل وضاحت قرار دی، عدالت نے باقی ملزموں کے استثنیٰ کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم دیا کہ ملزم آئندہ سماعت پر ضمانتی مچلکوں کے ساتھ پیش ہوں۔

عدالت نے کامیڈین علی گل پیر کی جانب سے بریت کی درخواست پر بھی دلائل کے لیے وکلا کو آئندہ ماہ 8 فروری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، کیس میں میشا شفیع نے گزشتہ ماہ 21 دسمبر کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جبکہ دیگر ملزموں نے بھی حاضری سے مستثنیٰ سے متعلق عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا گانے ’’تو جھوم‘‘ سے شاندار آغاز

علی ظفر کیخلاف تمام ملزموں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کا فیصلہ عدالت نے 24 دسمبر 2021 کو محفوظ کر لیا تھا، جسے ممکنہ طور پر عدالت آئندہ ماہ تک سنائے گی، میشا شفیع اور علی گل پیر سمیت دیگر ملزموں کے خلاف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی منظم مہم چلانے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائے جانے کا مقدمہ ابتدائی طور پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں 2018 میں دائر کروایا تھا، جس کے بعد ایف آئی اے نے تقریبا 2 سال تک تفتیش کی تھی، ایف آئی اے کی جانب سے دو سال تک تفتیش کیے جانے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دسمبر 2020 میں اپنی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر، گلوکار علی گل پیر اور حمنہ رضا سمیت 9 افراد کو علی ظفر کیخلاف جھوٹی مہم چلانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت سے ان کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

Back to top button