قومی کرکٹرز کے اعزاز میں پی سی بی کی اعزازی تقریب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے رواں سیزن میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز کیلئے تقریب پذیرائی .کا انعقاد کر ڈالا جس میں گزشتہ سال بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا،
وائٹ بال کرکٹرز کے ساتھ ٹیسٹ پلیئرز عابد علی اور ساجد خان کو بھی مدعو کیا، گزشتہ برس کے دوران دیگر ساتھی پلیئرز کی طرح غیر معمولی کارکردگی پر انعامات وصول کئے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا کریڈٹ کپتان اور ان کے ساتھیوں کو جاتا ہے، گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کے فار اینڈ پویلین میں تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔
شعیب اختر، ڈاکٹر نعمان کو دوبارہ آن ائیر کرنے کی سفارش
اس موقع پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ دو ہزار اکیس کا سیزن غیر معمولی رہا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سراہنا لازمی ہو جاتا ہے حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ ٹیم ان کے بطور پی سی بی چیف چارج سنبھالنے سے پہلے ہی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ شروع کر چکی تھی۔
