پری مون سون کا آغاز کب سے ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں پری مون سون کا آغاز جون کے دوسرے ہفتے سے ہوسکتا ہے، اس سال مون سون میں بھی معمول سے ذیادہ بارشیں ہوں گے اور زیادہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوں گے۔
نیب کو سرکاری ملازمین کی براہ راست انکوائری سے روک دیا گیا
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زادہ خان نے ملک میں ہیٹ ویو کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بالائی فضا میں موجود ہوا کا زیادہ دباؤمحدود بادلوں کی موجودگی گرمی کی لہر کا باعث ہے۔ ہمارے گرین ایریاز کم ہورہے ہیں بلڈنگز کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے ماحولیاتی تبدیلی بھی ہیٹ ویو کی بنیادی وجہ ہے۔21 سے 27 مئی تک پنجاب میں درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری تک جاسکتا ہے، دوپہر 12 سے 3 کے درمیان درجہ حرارت بڑھے گا۔
