مس یونیورس مقابلےکیلئے پاکستان کا نام کون استعمال کر رہاہے؟رپورٹ طلب

نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سے  رپورٹ مانگی ہےکہ کون سی کمپنی پاکستان کا نام ‘مس یونیورس’ کے مقابلے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نےکہا ہےکہ حکومت پاکستان نے کسی کو مس یونیورس مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد نہیں کیا۔ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مس یونیورس کے مقابلہ حسن کے لیے حکومت نے کسی پاکستانی خاتون کو نامزد نہیں کیا۔

اس سے قبل مقابلہ حسن ‘مس یونیورس’ میں پانچ پاکستانیوں کی شرکت کی خبریں سامنے  آنے  پر سینیئر صحافی انصار عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سوال اٹھایا تھا کہ ان خواتین کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت کس نے دی؟

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فارن آفس کو ہدایت کی کہ وہ دبئی حکام سے رابطہ کریں کہ کوئی پرائیویٹ کمپنی مقابلہ حسن کے لیے پاکستان کا نام کیسے استعمال کرسکتی ہے۔

 اس سے پہلے وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سے بھی رپورٹ مانگی تھی کہ کون سی کمپنی پاکستان کا نام اس معاملے میں استعمال کر رہی ہے۔

Back to top button