مودی سرکار نے گوگلی نیوز چینل کو بھارت میں بلاک کروا دیا

جیو نیوز اور ڈان نیوز کے بعد مودی سرکار نے معروف پاکستانی یوٹیوب چینل گوگلی نیوز کو بھی بھارتی صارفین کے لیے بلاک کروا دیا ہے۔
گوگلی نیوز پر اینٹی انڈیا کانٹینٹ چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بوکھلاہٹ کا شکار ہونے والی مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کو بے نقاب کرنے والے پاکستانی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب گوگلی نیوز کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے بلاک کروا دیا ہے۔
مودی سرکار نے گوگلی نیوز کو بھارتی صارفین کے لیے نہ صرف یوٹیوب پر بلاک کروایا ہے بلکہ اس کے فیس بک پیج کو بھی بلاک کرا دیاہے۔