کرم،سکیورٹی فورسز کی گاڑی پربم حملہ،5جوان شہید

ڈسٹرکٹ کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم کا حملہ،حملے میں پاک فوج کے پانچ بہادر جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار عقیل احمد لانس نائک محمد تفیر سپاہی انوش روفن،سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون ولیم بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی شدیدمذمت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نےدھماکے میں سیکیورٹی  فورسز کے 5 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت،شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہید ہونے والے اہلکاروں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا۔سکیورٹی

فورسز کی لازوال قربانیوں کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے پر عزم ہے۔

Back to top button