ہنگو : پولیس کے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک

پولیس نے ہنگو میں کارروائی کرتےہوئے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
پولیس حکام کےمطابق چھپری نریاب کے قریب 15 سے 18 خوارج کی نقل و حرکت دیکھی گئی،کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد مبینہ طور پر خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، 29 جولائی کو ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔
