دمبولا: دوسرا ٹی ٹوئنٹی، سری لنکا نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی

دمبولا سری لنکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔
پاکستان ویمن کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف سری لنکا نے 17.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سری لنکا ویمن کی جانب سے کپتان چماری اتاپتو 40، سنجنا 46 ، وشمی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ جب کہ ہرشتھا 37 اور کویشا دلہاری 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان منیبہ علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
کپتان منیبہ علی 45، شوال ذوالفقار 48، ایمان نصیر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، جب کہ ام ہانی 2 اور ایمان فاطمہ 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
